ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی
ایک لشکر ہے۔ایک جھمگٹا ہے۔ایسے کہ جیسے کوئی انہونی ہو۔پچ نہ ہو۔پچ کے اندرسے کوئی دولت نکلنتے والی ہو۔جسے دیکھیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہی پچ کی جانب اس کا رخ ہے۔میچ ریفری،امپائرز،براڈ کاسٹر،کوچز،تجزیہ نگار،گرائونڈ سٹاف،کھلاڑی،پیسرز،اسپنرز سب کارخ پچ ہے۔سب کی منزل پچ ہے۔انگلش کھلاڑی اپنی پریکٹس کے ساتھ تیاری میں ہیں۔انگلش کھلاڑی ہاتھوں میں پینٹ ،کلر کے ڈبے اٹھائے بائولنگ اینڈ پر رسی بچھاکر ناشان لگاتے پائے گئے۔
ایک کہانی ہے،جسے شروع ہونا ہے بلکہ مکمل بھی ہونا ہے۔استعمال شدہ پچ پر دوسرا ٹیسٹ۔پہلے روز سے بال سرپر،کہنی پر بھی لگ سکتی اور بیٹھتے ہوئے وکٹیں بھی اڑاسکتی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو پہلی بار ڈی میرٹ پوائنٹ بھی جاری ہوسکتا ہے۔ایک تجسس،ایک خوف،ایک امید اور ایک یقین۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل یہی منظرنامہ ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔
اکتوبر کے دن گرم ضرور ،راتیں تھنڈی ،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیو فیکٹر آگیا،خشکی کیلئے دیسی ٹوٹکے
چمکتی دھوپ میں انگلش ٹیم بیٹنگ کرے گی۔سلسلہ 823 رنز 7 وکٹ جیسا شروع کرے گی یا پچ سے خوف محسوس کرکے پہلے کچھ ڈرے گی۔دونوں ٹیموں کے اسکواڈزمیں سے 11 رکنی پلیئنگ الیون سامنے آچکی ہے۔بابر اعظم کی جگہ کامران غلام ڈیبیو کریں گے۔پاکستان 7 اسپنرز کے ساتھ جارہا ہے۔انگلینڈ کے پاس 3 پیس بائولرز اور 2 کل وقتی ایک جز وقتی اسپنر ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس کے وقت فینز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔