ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان ٹیسٹ میں چائے کے وقفے تک انگلینڈ نے 1 وکٹ کے نقصان پر 88 رنز بنالئے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ کے ٹیسٹ کے دوسرے میچ کے دوسرے دن چائے کے وقفے تک انگلینڈ ٹیم نے 88رنز بنا لیے، اس کو 1 وکٹ کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی اور بین ڈیکٹ نے اننگ کا آغاز کیا، اور 73 رنز کی پارٹنرشپ جوڑی، زیک کرالی 27 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے اپنا کیچ محمد رضوان کو تھما بیٹھے، ان کی اننگ میں 3 چوکے شامل تھے۔
بین ڈیکٹ نے اپنے ٹیسٹ کئیرئر کی 12 ویں نصف سنچری مکمل کی، اور وکٹ کے چاروں طرف بہترین شارٹس کھیلتے ہوئے پاکستانی بالزر کی خوب درگت بنائی۔ ان کی ففٹی میں 8 چوکے شامل ہیں۔
زیک کرولی رن آئوٹ ہوکر بھی کیوں ناٹ آئوٹ قرار،قانون کیا کہتا
اس سے قبل پوری پاکستانی ٹیم 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، کھانے کے وقفے کے ، آج دن کے آغاز میں انگلش بالرز نے پاکستانی بیٹرز کو کھل کر نہ کھیلنے دیا اور پہلے سیشن میں ہی 99 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کرلی، کھانے کے وقفے کے بعد بعد محض 8 رنز اضافے کے بعد دو وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی اننگ کو 366 تک محدود کردیا۔ جیک لیچ ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے۔