کولمبو،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے اتوار کو گورننگ کرکٹ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اپیل کی کہ وہ مقامی بورڈ میں مبینہ سیاسی مداخلت پر ملک کی معطلی ختم کرے۔مینڈس نے دارالحکومت کولمبو میں کہا کہ یہ ہمارا پیشہ ہے اور ہم کچھ نہیں کر کے گھر میں نہیں رہ سکتے ہیں۔ہم پریکٹس شروع کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اگلے سال ہونے والے کچھ دورے ہیں۔
آئی سی سی نے جمعہ کے روز کہا کہ سری لنکا کرکٹ بطور رکن اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے، جس میں اپنے معاملات کو خود مختار طریقے سے چلانے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ اس میں کوئی حکومتی مداخلت نہیں ہے۔یہ معطلی سری لنکا کی پارلیمنٹ کی جانب سے بورڈ کو وزیر کھیل روشن رانا سنگھے کے ان الزامات پر مستعفی ہونے کے لیے کہنے کے ایک دن بعد عمل میں آئی ہے کہ اس نے لاکھوں ڈالر کا نقصان کیا ہے۔
مینڈس نے کہا کہ بطور کھلاڑی ہمارا اس پر کوئی کنٹرول نہیں تھا۔ بطور کپتان میں صرف اس (پابندی) کو ہٹانے کی امید کرتا ہوں تاکہ ہم اپنا کھیل دوبارہ شروع کر سکیں۔
یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا غیر معینہ مدت تک کی معطلی جنوری میں انڈر 19 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے سری لنکا کو متاثر کرے گی۔
ساتھ ہی کوشال مینڈس نے بھارتی اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی سے معافی مانگ لی،انہوں نے 5 نومبر کو میچ کے موقع پر اس سوال کہ کوہلی کی 49 سنچریز ہوگئیں،آپ کیا کہیں گے،جواب میں کہا تھا کہ میں کیا کروں،میں کیوں مبارکباد دوں یا کچھ کہوں،اب وہ کہتے ہیں کہ میں سوال نہیں سمجھ سکا تھا۔وہ موقع ایسا نہ تھا،اس پر کوہلی سے معافی مانگتا ہوں۔