بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈ چیمپئن بھارتی ٹیم بارباڈوس کے سمندری طوفان میں پھنس گئی،واپسی شیڈول الٹ پلٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو وطن واپسی میں مشکلات کاسامنا۔سمندری طوفان حائل۔بارباڈوس ایئرپورٹ بند ہونے سے تاخیر۔بھارتی بورڈ متحرک ہوگیا۔چارٹرڈ فلائٹ کی کوششیں۔
بارباڈوس حکومت نے انتہائی خطرناک طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔سمندری طوفان نے واپسی کے پروگرام کو غیر یقینی میں بدلا ہے۔ورلڈکپ شیڈول کے مطابق 30 جون اتوار متبادل دن تھا،اس لئے ٹیم کی واپسی کا شیڈول پیر یکم جولائی کا پہلے سے طے تھا۔اس سے پہلے ممکن نہیں۔پلان کے مطابق ٹیم نے بارباڈوس سے نیویارک اور پھر نیویارک سے ممبئی کیلئے فلائی کرنا تھا۔اب بی سی سی آئی نئے پلان پر مجبور ہے۔
بارباڈوس ایئرپورٹ مقامی وقت کے مطابق اتوار رات 8 بجے بند کردیا جائے گا،اب بھارتی بورڈ اس کوشش میں ہے کہ امریکا سے فوری چارٹرڈ فلائٹ منگوائی جائے۔بحر اوقیانوس کے 2024 کا پہلا سمندری طوفان بیرل اتوار کی صبح بارباڈوس و دیگر جزائر سے ٹکراگیا ہے۔یہ تباہ کن سمندری طوفان اور جان لیوا ہوائوں کی پیش گوئی کرتا ہے۔اس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم وآفیشلز کا 70 رکنی دستہ ہے۔بارباڈوس میں اتنا بڑا جہاز نہیں ہے۔اب بھارتی بورڈ ہر ممکن کوشش کررہا ہے کہ اتوار کو ہی کسی طرح ٹیم کو نیویارک لایا جائے اور وہاں سے براہ راست نئی دہلی کی پرواز کی جائے تاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سے ملاقات بھی ممکن ہو۔بھارتی بورڈ سیکرٹری جے شاہ اس کی نگرانی کررہے ہیں۔
اس سے قبل بھارتی بورڈ نے ٹی 20 چیمپئن ٹیم کیلئے ایک ارب 25 کروڑ بھارتی روپے کا اعلان کیا تھا۔