راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز کےفیصلہ کن ٹیسٹ میچ کیلئے راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔دونوں ٹیمیں آج ملتان سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئی تھیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوگا۔دونوں ٹیمیں کل آرام کے بعد پریکٹس شروع کریں گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیاں تین میچز کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ،قومی ٹیم میں ایک تبدیلی
راولپنڈی میں پاکستان سپن ٹریک کی کوشش میں ہے۔دیکھنا ہوگا کہ پچ کیوریٹر کیا نتیجہ نکالتے ہیں۔