کینبرا،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں مسلسل دوسرے روز پریکٹس۔کھلاڑیوں نے تمام شعبوں میں بھرپور مشقیں کی ہیں اور وہ ایکشن میں ہیں۔آج موسم بہتر ہے۔ادھر کرکٹ آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون سائیڈ میں شامل پیسر مائیکل نیسر باہر ہوگئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں سائیڈ لائن کردیا ہے۔
پرتھ میں میں ہوں یا رضوان،بابراعظم کپتان کا ساتھ دے رہا یا نہیں،سرفراز احمدنےسب بتادیا
مائیکل نیسر نے ٹیسٹ سمر سے قبل احتیاط کے طور پر پاکستان کے خلاف پرائم منسٹر الیون کے میچ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔جارڈن بکنگھم بدھ سے مانوکا اوول میں چار روزہ میچ میں 33 سالہ تیز گیند باز کی جگہ لیں گے۔چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ ہم مائیکل کے ساتھ محتاط رویہ اپنا رہے ہیں۔
پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان پریکٹس میچ بدھ 6 دسمبر سے شروع ہورہا ہے۔
تم ورلڈکپ کے اہل نہیں تھے،ہم تھے،ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کا عرس پڑھ دیا