ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی روایت برقرار،پاکستان کاٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 29 ویں باہمی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس ہوگیا۔90 ٹیسٹ میچز میں دونوں ممالک داخل۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں پاکستان ہوم سیریز کھیل رہا ہے۔آج 7 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے ٹاس ہوا۔ایکم جانب پاکستان کے کپتان شان مسعود اور دوسری طرف انگلینڈ کے موجودہ ٹیسٹ میں قیادت کرنے والے اولی پوپ تھے۔
ٹاس سے 50 منٹ قبل پچ پر کٹر پھیردیا گیا،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے مزید اپ ڈیٹ ساتھ
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ کا یہ 7 واں ٹیسٹ میچ ہے۔پاکستان نے آخری بار بھی انگلینڈ کے خلاف یہاں دسمبر 2022 میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔اس کے بعد 22 ماہ میں یہ یہاں پہلا میچ ہورہا ہے۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،پہلا ٹیسٹ۔ملتان کرکٹ اسٹیدیم سے براہ راست۔7 اکتوبر سے ہر صبح۔ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ کی صبح جب پچ سے کورز ہٹائے گئے تو پچ مکمل سرسبز تھی اور خاصی گھاس تھے لیکن ٹاس سے 50 منٹ قبل پچ پر کٹر پھیر کر خاسی گھاس ہٹادی گئی ہے۔اب بھی پچ میں پیسرز کیلئے بہت کچھ موجود ہوگا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ میں اب تک کھیلے گئے تمام 6 ٹیسٹ میچز میں ٹاس جیتنے والی ٹیم نے ہمیشہ پہلے بیٹنگ کی۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا 2006 کا ٹیسٹ میچ ڈرا تھا۔باقی 5 میچز فیصلہ کن تھے۔ان میں سے 2 انگلینڈ،2 بنگلہ دیش اور ایک بھارت کے خلاف ہوا۔پاکستان 6 میں سے 3 میچز جیتا ہے۔2 بھارت اور انگلینڈ سے ہاراہے۔یوں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی روایت برقرار رہی۔
پچ پر ہلکی گھاس ہے۔چوتھی اننگ میں بیٹنگ مشکل ہوگی۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم،چمکتی دھوپ میں پچ رونمائی،پیسرز کیلئے بڑی نیوز،اہم ترین اپ ڈیٹ