میلبرن،کرک اگین رپورٹ۔آسٹریلیا کے سینئر کرکٹ امپائر کو ایک بلے باز کی طرف سے لگنے والی گیند کے بعد بری حالت میں ہسپتال پہنچادیا گیا۔ان کےچہرے پر گیند لگنے سے سنگین چوٹ لگی تھی۔
ٹونی ڈی نوبریگا نارتھ پرتھ کے چارلس ویریارڈ ریزرو میں تیسرے درجے کے میچ کی امپائرنگ کر رہے تھے جب ممکنہ طور پر جان لیوا واقعہ پیش آیا۔
ویسٹ آسٹریلین سبربن ٹرف کرکٹ امپائرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ بال نے چہرے کو بھون ڈالا تھا۔