نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے202 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ایک موقع پر اس کے 4 کھلاڑی صرف23 رنزپر پویلین لوٹ گئے تھے۔پہلا میچ جیتنے والی میزبان ٹیم یہ سوچ بھی نہ سکتی کہ اتنا برا آغاز ہوگا۔پھر کپتان شائی ہوپ ایک بار پھر امیدیں روشن کرگئے،جب انہوں نے شرمین ردرفرڈ کے ساتھ مل کر 5 ویں وکٹ پر 129 اسکور کا اضافہ کرکے 29 اوورز میں اسکور 152 تک پہنچادیا۔
یہاں سے انگلش بائولرز نے واپسی کی اور خطرناک بنتی شراکت کو شرین ردرفرڈ کو آئوٹ کرکے دھچکا پہنچایا۔وہ 80 بالز پر 63 کرگئے۔اس کے بعد ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن پھر سلپ ہوگئی۔دوسرے سیٹ بیٹر کپتان ہوپ آئوٹ ہونے والےشائی ہوپ تھے جو وکٹ نمبر 7 کی شکل میں 163 کے اسکور پر پویلین میں تھے،انہوں نے 68 بالز پر 68 کی اننگ کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کی اننگ 40 ویں اوور میں 202 رنزبناکر تمام ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے سام کرن نے 33 اور لیام لونگسٹن نے 39 رنزدے کر 3،3 وکٹیں لیں۔سوال یہ ہےکہ کیا انگلش ٹیم 203 اسکور کا ہدف بناکر سیریز 1-1 سے برابر کرسکے گی یانہیں۔دیکھنا ہوگا۔
پہلے میچ میں جتوانے والے شائی ہوپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹنگ کوبھارت کے ایم ایس دھونی سے فائدہ ہوا تھا لیکن اس بار کسی بھارتی سے کوئی فائدہ نہیںملا،اب دیکھنا ہوگا کہ بائولرز کچھ کرکے اس کا کریڈٹ کسے دیتے ہیں۔