فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ
ٹی20 ورلڈکپ2026 سے پاکستان کے باہر ہونے کا بھی خطرہ،ہسٹری کا پہلا کوالیفائر کھیلنا پڑےگا،وہاں سے بھی آئوٹ ہوسکتے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر شکستوں کی چادر،مایوسی کے بادل ایسے چھائے ہیں کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 میں پہنچنا مشکل سا ہوگیا ہے۔باقی رہ جانے والے چانسز بھی تیز ہوائوں کے جھکڑ میں ہیں۔فلوریڈا میں بارشیں ہیں۔جمعہ کو امریکا بمقابلہ آئرلینڈ اور اتوار کو پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ میچز بارش کے خطروں میں ہیں۔کوئی ایک میچ واش آئوٹ ہوا تو پاکستان آئوٹ ہوجائے گا۔فرض کریں دونوں میچزز اگر ہوبھی گئے تو پاکستان کی جیت ضروری ہے اور امریکا کی آئرلینڈ سے ناکامی ضروری ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ،انگلینڈ کو باہر کرنے کیلئے آسٹریلیا کا پیراپھیری کرنے کاعلان،کپتان پر پابندی کا خطرہ
پاکستان اگر اس مرتبہ سپر 8 میں نہ جاسکا تو اگلے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں براہ راست نہ پہنچ سکے گا۔اس ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست اگلے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں جانے کی اہل ہونگی،باقی ٹیموں کو کوالیفائر کھیلنا پڑے گا۔
اب یہ ہوگیا تو ایک خاص کمال ہوگا لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو پاکستان 2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کا حق کھودے گا۔یوں ہسٹری میں پہلی بار پاکستان آئی سی سی میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائر ایونٹ کھیلنے پر مجبور ہوگا اور اس خطرے میں ہوگا کہ کوالیفائر مرحلہ میں ناکام ہوئے تو ورلڈکپ ٹی 20 کھیلنے سے نااہل ہوجائیں گے۔کیسا ہوگا یہ مظر اور کس کے نام جائے گا اس کا سہرا۔
پاکستان کی امیدیں باقی،بھارت سپر 8 میں پہنچ گیا،امریکا کو شکست۔ساتھ میں 5 رنزکا جرمانہ بھی کیا گیا
مانگے کے لوگ،تانگے کے ڈرائیور اور ڈگڈگی کے حاشیہ نشین موجود ہیں۔کرکٹ تباہی کے راستہ پر ہے۔پاکستان کے یہی حالات رہے تو یہ نیوز محفوظ کرلیں کہ پاکستان کی ایسی ہزیمت کا وقت قریب ہے۔