کمبرلے،کرک اگین رپورٹ
تیسرا ون ڈے بدھ کو،عالمی چیمپئن انگلینڈ ڈبل مسئلہ میں،جنوبی افریقا ورلڈکپ سے ایک جیت دور۔ورلڈ چیمپئن انگلش کرکٹ ٹیم کو مسلسل چھٹی ایک روزہ شکست سے بچنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔ساتھ میں جنوبی افریقا میں کلین سوئپ کی ہزیمت کا بھی خوف ہے۔انگلینڈ اور جنوبی افریقا سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ کل بدھ یکم فروری کو کمبرلے میں کھیلاجائے گا۔ادھر جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2023 میں براہ راست قدم رکھنے سے ایک فتح کی دوری پر ہے۔اگر وہ انگلینڈ کے خلاف تیسرا میچ جیت جائے تو اس کی ورلڈکپ سپرلیگ میں 89 پوائنٹس پوزیشن ہوگی،ویسٹ انڈیز کے 88 سے ایک اوپر۔سلو اوور ریٹ پر پوائنٹس نہ کٹے تو 8 ویں پوزیشن کھری ہوسکتی ہے۔اگر سری لنکا نے وار کیا تو کچھ اور ہوگا۔
بی پی ایل،محمد رضوان بھڑک اٹھے،مخالف ٹیم جل کر جھلس گئی
انگلش ٹیم 2014 کے بعد پہلی بار مسلسل 5 ون ڈے میچزہارچکی ہے۔2009 میں مسلسل 6 میچزہاری تھی،اگر جنوبی افریقا نے تیسرا ون ڈے جیت لیا تو یہ اس کی ایک روزہ فارمیٹ میں مسلسل چھٹی شکست ہوگی۔
جوس بٹلر الیون کے لئے ایک اور امتحان بھی ہے کہ ہسٹری میں وہ پہلی بار پروٹیز کے ہاتھوں کلین سوئپ ہوسکتے ہیں۔میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔