دمبولا۔کرک اگین رپورٹ۔سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے ہراکر تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیت کر 3 میچزکی سیریز 1-1 سے ڈرا کردی۔پاکستانی بیٹنگ لائن بوجھ نہ اٹھاسکی۔سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوا اور پہلے پاکستان نے جیتا تھا۔
بارش سے متاثرہ میچ کو 12 اوورز فی اننگ تک محدود کیا گیا۔پاکستان نے وکٹ کیپر خواجہ نافع کو ٹی 20 انٹرنیشنل کیپ دی۔ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔آئی لینڈرز کیلئے سیریز بچانے کا چیلنج تھا،اس لئے اس کے بیٹرز نے کلاس دکھائی۔پتھم نشانکا صفر پر گئے لیکن کامل مشرا 8 بالز پر تیز 20 کرگئے۔پاکستان نے 22 پر 2 وکٹیں ضرور لیں لیکن یہ دبائو کام نہ آیا۔نسیم شاہ اور محمد وسیم ابتدائی کامیاب بائولر تھے۔دھنن جایا ڈی سلوا جب 15 بالز پر 22 کرکے گئے تو سری لنکا کا سکور5.1 اوورز میں 3 وکٹ پر 54 تھا۔یہاں سے لنکن بیٹرز نے اڑان بھری۔جب کوشال مینڈس 16 بالز پر 30 کر گئے تو سری لنکا سکور8.5 اوورز میں 100 تھا،2 رنز کے اضافے سے پاکستان کو 5 ویں کامیابی چیرٹھ اسالنکا کی ملی جو 13 بالز پر 21 کرگئے۔
سری لنکا نے آخری 17 بالز پر 58 رنز چرائے۔کپتان داشن سناکا نے 9 بالز پر 34 رنزبنائے،5 چھکے لگائے۔جینتھ لیانگے نے8 بالز پر 22 ناٹ آئوٹ رنز کئے۔سری لنکا نے 12 اوورز میں 6 وکٹ پر 160 رنزبنائے۔اننگ میں 10 چھکے لگے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے اگرچہ 3 وکٹیں لیں لیکن 3 اوورز میں اس کیلئے 54 رنز دیئے۔نسیم شاہ نے 3 اوورز میں 35 رنزدے کر ایک وکٹ لی۔ابرار احمد کو 2 اوورز میں 22 اور شاداب خان کو اتنے ہی اوورز میں 19 رنزپڑے ،کوئی وکٹ نہ لےسکے۔فہیم اشرف کے ایک اوور میں 19 رنز پڑے،ایک وکٹ لی اورمحمد نواز نے بھی 8 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔
پاکستان نے 161 رنزکے تعاقب میں ابتدائی وکٹ صاحبزادہ فرحان کی 9 پر گنواسی،جب وہ ایشا ملنگا کی گیند پر9 رنزبناکر بولڈ ہوئے۔انہوں نے 7 بالیں کھیلیں۔سلمان علی آغا نے آتے ہی چوکا لگاکر اپنے ارادے بتائے۔اگلی بال پر 6 لگاکر انہوں نے لنکا بائولر کو پیغام دیا کہ بیٹنگ ممکن ہے۔پاکستان نے اس اننگ کے دوسرے اوور میں 22 رنزبناکر ٹوٹل 2 اوورز میں 27 کیا۔پاکستان نے اگلے اوور میں 22 کرکے ٹوٹل 49 کردیا۔سارا سکور سلمان علی آغا کا تھا۔دوسرے اوپنر صائم ایوب بدستور 1 پر تھے۔سلمان علی آغا 12 ابالز پر شاندار 45 رنزبناکر کیچ ہوگئے۔انہوں نے3 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔پاکستان نے 4 اوورز کے پاور پلے میں 2 وکٹ پر 62 رنزبنائے لیکن اگلے اوور کی پہلی بال پر صائم ایوب5 بالز پر 6 رنز بناکر کیچ دے گئے۔اسی اوور میں 3 بالز پر 1 رن بناکر عثمان خان کیچ ہوگئے۔پاکستان 4 وکٹ پر 67 ہوگیا تھا۔پاکستان نے اپنی آدھی اننگ 6 اوورز میں 4 وکٹ پر 75 رنزکئے تھے۔نواز اور خواجہ نافع نے پاکستان کا سکور 8 اوورز میں 105 تک پہنچادیا۔9 اوورز میں 116 ہوا تو اب 18 بالز پر 45 رنز درکار تھے۔اسی سکور پر ہاسا رنگا نے خواجہ نافع کو کیچ کروایا جو 15 بالز پر 26 کرگئے۔انہوں نے1 چھکا اور ایک چوکا لگایا۔اب نواز کا ساتھ دینے شاداب خان آئے۔انہوں نے چھکا لگا کر اپنی آمد کا بتایا۔اگلی بال پر وہ بھی کیچ دے گئے،ان کی انن 6 رنز تک رہی۔فہیم اشرف نے آتے ہی باقی ماندہ 2 بالز پر 2 چوکے لگاکر حساب برابر کیا۔اب پاکستان کو 12 بالز پر30 رنز بنانے تھے۔اننگ کے 11 ویں اوور میں محمد نواز 15 بالز پر 28 کرکے گئےانہیں پتھی رانا نے بولڈ کیا۔محمد وسیم جونیئر نے چھکا لگا کر وپسی کی۔پاکستان کا 11 اوورز میں 141 سکور ہوا۔یوں آخری اوور میں 20 رنزباقی تھے۔فہیم اشرف 3 بالز پر 9 کرسکے۔3 بالزپر 17 رنز تھے۔یہاں 2 وائیڈ بالز ہوئیں۔پاکستانی ٹیم 12 اوورز میں 8 وکٹ پر 146 رنزبناسکی۔یوں سری لنکا 14 رنز سے جیت گیا۔سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا نے 3 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
