انڈور،کرک اگیبن رپورٹ
تیسرا ٹیسٹ شروع،روہت شرما 2 بار آیوٹ ہوکر بھی وکٹ پر موجود۔بھارتی کپتان روہت شرما تیسرے ٹیسٹ کے پہلے اوور میں پہلے 4 منٹ ہی میں 2 بار آئوٹ ہوکر بھی بچ گئے ہیں۔انڈور میں جاری تیسرےٹیسٹ کا ٹاس انہوں نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا ہے۔
آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے پہلا اوور کیا۔روہت شرما کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل ہوئی۔امپائر نے مسترد کی۔آسٹریلینز نے معمولی تبدالہ خیال کے بعد ریویو نہیں لیا۔ریویو میں بعد میں ظاہر ہوا کہ وہ آئوٹ تھے۔
اسی اوور میں مچل سٹارک کی ایک بال آف اسٹمپ سے باہر بیٹ کو چھوتی گزری،کیچ کی اپیل مسترد ہوئی۔ریویو نہیں لیا گیا یو،بعد میں ظاہر ہوا کہ الٹرا ایج تھا،اس لئے وہ آئوٹ تھے۔
یوں آسٹریلیا نے میچ کے آغاز میں بھارتی کپتان کو آئوٹ کرنے کے 2 چانسز ضائع کردیئے۔کینگروز کو پہلی کامیابی 27 کے مجموعہ پر ملی،جب روہت شرما 12 رنزبناکرصاٖ کیچ دے کر چلتے بنے۔بھارت کا اسکوار 1 وکٹ پر 32 ہوا تھا۔