کابل،کرک اگین رپورٹ
فرد جرم اور سزا ہونے کے بعد 3 افغان کرکٹرز کا بڑا فیصلہ ،راشد خان کی انٹری
افغانستان کے 3 کھلاڑیوں فضل حق فاروقی ،مجیب الرحمن اور نوین الحق نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے رویہ سے تنگ آکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بات کی ہے اور تینوں نے مل کر حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن سینئر کھلاڑی راشد خان نے انہیں مخصوص وقت کیلئے روکا ہے۔
راشد خان نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی بورڈ سے بات کرکے درمیانہ راستہ نکا لیں گے
افغانستان بورڈ نے مذکورہ پلیئرز پر یہ فرد جرم لگائی تھی کہ قومی ڈیوٹی کی بجائے ذاتی مفادات کیلئے ٹی 20 لیگز پر توجہ ہے،اس لئے ایک سال کے سنٹرل کنٹریکٹ سے محرومی اور انٹرنیشنل لیگز کے لئے این اوسی پر 2 سال کی سزا ہوگی۔