ایڈیلیڈ ،ویلنگٹن۔کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ،3 اہم ٹیسٹ جاری،انگلینڈ آؤٹ ،بھارت کا ٹاس ،افریقہ کا اچھا آغاز۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے یہ ہفتہ نہایت اہم ہے۔ اس وقت 3 اہم ترین تین ٹیسٹ میچ کھیلے جا رہے ہیں اور دیکھا جائے تو تین ٹیسٹ میچوں میں چار ٹیمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل کھیلنے کی امیدوار ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے یہ مہینہ بہت اہم ہے۔ بہت کچھ واضح ہونے والا ہے۔ بہرحال ایک ٹیسٹ میچ تو گزشتہ روز جنوبی افریقہ میں شروع ہوا۔ سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ۔ یہ جاری ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ تھا لیکن اس کا پہلا روز تھا۔ وہ اس طرح کہ پہلے روز کے کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے 7 وکٹ پر269 رنز بنالئے تھے۔جنوبی افریقہ کا اچھا اغاز ہے۔ریال رکلٹن نےشاندار سنچری سکور کی۔ انہوں نے 101 رنز بنائے ۔ یہاں میں ذکر کرتا چلوں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں جنوبی افریقہ اس وقت 59.26 فیصد شرح کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ جیتنے کے بعد وہ کہیں نہ کہیں پہلے نمبر پہ بھی آ سکتا ہے۔ اس کا انحصار بھارت اور اسٹریلیا کے آج سے شروع ہونے والے ہل ٹیسٹ کے نتیجے پر ہوگا لیکن جنوبی افریقہ فتح کی صورت میں ریس میں رہے گا اور اس کی اگلی سیریز کےدو ٹیسٹ صرف پاکستان سے ہونے ہیں۔ جنوبی افریقہ مضبوط امیدوار ہے۔ سری لنکا کی ٹیم اس سیریز کے آغاز سے پہلے بہترین امیدوار تھی لیکن اس وقت 50 شرح کے ساتھ کافی نیچے آگئی ہے لیکن بہرحال وہ کسی درجے میں اگر مگر کے ساتھ ریس میں شامل ہے۔
ویلنگٹن میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ شروع ہو گیا ہے۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم باش بال کھیل رہی ہے۔ تیزی کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اہم بات ہیری بروک کی ایک اور سنچری تھی۔ پہلے ٹیسٹ میں بھی انہوں نے شاندار سنچری اسکور کی۔ یہ ان کی مسلسل دوسری سنچری ہے ۔وہ 123 رنزبنا کے رن آؤٹ ہوئے ۔اولی پوپ نے بھی 50 پلس کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کے نتھن سمتھ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر آخری اطلاعات تک 22 رنز بنا لئے تھے۔ یہاں نیوزی لینڈ انگلینڈ سے پہلے میچ میں ہارنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پہ چلی گئی ہے اور اس کی شرح 47.92 ہے۔ انگلینڈ پہلے ہی فائنل سے باہر ہے لیکن نیوزی لینڈ کے لیے پہلے ٹیسٹ کی شکست خاصہ دھچکا تھی اور اگر اب بھی میچ ہارے تو اس کے چانسز ختم ہو جائیں گے لیکن جیت کی صورت میں وہ بھی سری لنکا کی طرح اگر مگر کی ریس میں رہے گی۔
اج ایڈلیڈ میں ایک اور بہت بڑا ٹیسٹ میچ شروع ہو رہا ہے جو پنک بال ٹیسٹ ہے۔ ڈے نائٹ کا ٹیسٹ ہے۔ بھارت بنام اسٹریلیا ہے۔ بھارت نے پہلا ٹیسٹ پرتھ میں جیت کر ہلچل مچا دی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے آسٹریلیا کو تیسرے نمبر پر دھکیلنے پر مجبور کیا ۔ایڈیلڈ ٹیسٹ میچ کا ٹاس ہو گیا ہے ۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔ یہ وہی میدان ہے جہاں گزشتہ دورے میں بھارتی کرکٹ ٹیم صرف 36 رنزبنا کر اؤٹ ہوئی تھی۔ دیکھیں اس میچ کا نتیجہ کیا کرتا ہے ۔اگر بھارت جیتا تو اس کی فائنل کی طرف پیش کرنی بہت زیادہ آگے چلی جائے گی۔ آسٹریلیا کے لیے خطرات بڑھ جائیں گے۔ جنوبی افریقہ دوسرا تگڑا امیدوار ہے اور اگر اسٹریلیا جیتا تو بھارت اور جنوبی افریقہ میں میچ پڑتا نظر آئے گا اور پھر اگلے بھارت کے ٹیسٹ اور جنوبی افریہ کی اگلی ٹیسٹ شریف اہمیت کی حامل ہوگی تو یہ جاری ٹیسٹ میچز میں سے ایک دو ٹیسٹ بہت خاص ہیں اور ایک دو ٹیسٹ کسی نہ کسی درجے میں اہم ہیں۔