کراچی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 9 میں آج پشاورزلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل کی حتمی جنگ کیلئے مقابل،دلچسپ حقائق۔پی ایس ایل 9 میں آج 15 مارچ بروزہفتہ کو دوسرا ایلمنٹر میچ کھیلاجائےگا۔2 سابق چیمپئنز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاورزلمی مقابل ہونگے۔فاتح ٹیم 18 مارچ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی جہاں ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا لیکن آج کی ناکام ٹیم بھی گھرجائے گی۔
پشاورزلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ۔بڑا میچ ہوگا۔سنسنی خیز شوہوگا۔بابر اعظم اور شاداب خان میں جنگ ہوگی۔وفاقی دارالحکومت ٹیم پشاور کے خلاف میدان میں اترے گی۔
شین واٹسن کی غیر ملکی کرکٹرکو انتہائی سخت سزا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مہنگی پڑی
اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم اگر جیتی تو وہ 6 برس بعد پی ایس ایل فائنل کھیلے گی،اس کی اہم بات یہ ہے کہ یہ جب بھی فائنل کھیلے،جیتے ہیں۔2016 اور 2018 کے پی ایس ایل ایڈیشن کے فائنل کھیلے تھے اور جیتے تھے۔اس کے مقابل پشاور زلمی کا ریکارڈ کچھ اور ہ۔3 برس قبل ملتان سلطانز کے مقابل فائنل میں تھے۔وہ ایک بار چیمپئن اور 3 بار رنراپ رہے ہیں۔2017 میں چیمپئن بنے تھے لیکن 2018 اور 2019 میں رنراپ رہے۔گویا 3 بار مسلسل فائنل کھیلے۔اب ملتان چوتھی بار مسلسل فائنل کھیلے گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی میں اب تک23 میچزکھیلے گئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 11 میچزجیتے اور پشاور زلمی نے 12 جیت رکھے ہیں۔