| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا آج کا میچ،بنگلہ دیش کو نیدرلینڈز کا چیلنج،مقابلہ کیسے اہم

کنگسٹن،جمیکا۔کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا آج کا میچ،بنگلہ دیش کو نیدرلینڈز کا چیلنج،مقابلہ کیسے اہم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ مقام مشہور ہے لیکن تاخیر ہوچکی،10 برس سے کوئی اچھا میچ شیڈول نہیں ہوا۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں آج 13 جون کو شام ساڑھے 7 بجے نیدر لینڈز بمقابلہ  بنگلہ دیش ہے۔یہ میچ گروپ ڈی کا ہے،۔دونوں کے 2،2 پوائنٹس ہیں اور دونوں ہی سپر 8 کے امیدوار ہیں۔دونوں کے 2،2 میچزباقی ہیں اور خوب مقابلہ ہے۔

آئرلینڈ نے جنوبی افریقا جو ٹف ٹائم دیا تو بنگلہ دیش قریب جیتا ہوا میچ پروٹیز سے ہارگیا۔بنگلہ دیشی ٹیم منگل کو امریکا سے ویسٹ انڈیز 5 گھنٹے کی فلائٹ میں تاخیر کا شکار ہوئی۔ایک ٹریننگ سیشن منسوخ ہوا۔

بنگلہ دیش جیتا تو کیا ہوگا۔

اس کے 4 پوائنٹس ہونگےا ور سپر 8 کے دروازے پر ہوگا،اس کا آخری میچ نیپال سے باقی ہوگا،سپر 8 کنفرم ہوجائے گا۔

نیدرلینڈز جیتا تو کیا ہوگا۔نیدرلینڈز کو ترقی ملے گی۔جیت کے بعد اس کا اصل مقابلہ سری لنکا سے ہوگا،اس سے بھی جیت کر وہ سپر 8 میں ہوگا لیکن اگر وہ سری لنکا سے ہارگیا اور آج جیت گیا تو بنگلہ دیش نیپال کو ہراکر اس کے برابر 8 پوائنٹس پر ہوگا،فیصلہ پھر نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔

آج  کنگسٹن میں بارش کی پیشگوئی ہے۔وکٹ بیٹنگ کیلے زیادہ سازگار نہیں ہے۔میچ مکمل ہوجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *