دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔سہہ ملکی کپ،ایشیا کپ،افغانستان سکواڈ کا اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جمعہ سے شروع ہونے والی سہ فریقی سیریز کیلئے افغانستان سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔پہلا میچ جمعہ 29 اگست کو کھیلا جائے گا۔ آغاز افغانستان اور پاکستان کریں گے، تینوں ٹیمیں راؤنڈ رابن فارمیٹ میں دو بار ایک دوسرے سے کھیلیں گی۔اس کے بعد 7 ستمبر کو فائنل ہوگا۔ اگر افغانستان فائنل میں پہنچتا ہے تو اسے 9 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف ایشیا کپ کے اپنے پہلے میچ سے پہلے صرف ایک دن کا آرام ملے گا۔
افغانستان نے سہہ ملکی کپ اور ایشیا کپ مطلب دونوں ایونٹس کے لیے عملی طور پر ایک ہی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، صرف نوین الحق سہ فریقی سیریز سے غائب ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی سہ فریقی سیریز کے لیے افغانستان کا سکواڈ
راشد خان (کپتان)، رحمن اللہ گرباز (وکٹ)، ابراہیم زدران، درویش رسولی، صدیق اللہ اتل، عظمت اللہ عمرزئی، کریم جنت، محمد نبی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمان، اے ایم غضنفر، نور احمد، فرید احمد، فاروق احمد، فاروق احمد، عبدالقادر، عبدالقادر، عبدالرحمن
