| | | | | | | |

یو شٹ اپ،افغانستان کےفضل حق فاروقی نے اپنے ہی کپتان راشد خان کو ڈانٹ دیا

ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو،کرک اگین رپورٹ

یو شٹ اپ،افغانستان کےفضل حق فاروقی نے اپنے ہی کپتان راشد خان کو ڈانٹ دیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ 2فضل حق فاروقی نے راشد خان کو شٹ اپ کال دے دی،یہ ناقابل یقین واقعہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے آج کے گروپ سی کے میچ کے بعد پیش آیا،جب افغانستان نے پاپوا نیو گنی (پی این جی) کو 7 وکٹوں سے ہراکر ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 میں جگہ بنالی تھی۔

میچ کے پعد یہ میچ پوسٹ سیشن تھا،جہاں افغانستان کے پیسر فضل حق فاروقی ٹی وی پریزنٹر این بشب سے بات کررہے تھے۔اسی دوران ان کے کپتان راشد خان اپنے ہی کھلاڑی فضل حق فاروقی کی توجہ بٹانے کیلئے بیچ میں آگئے تو فاروقی نے اپنے کپتان راشد خان کو ڈانٹ پلادی۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ راشد اسے ہنستا ہوا دیکھنا نہیں چاہتا۔

افغانستان کا بڑا کارنامہ،ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سپر 8 میں پہنچ گیا

اصل میں اس انٹرویو میں راشد خان مسلسل انہیں ہنسانے کی کوشش میں تھے۔فضل حق فاروقی نے آخر کار آئوٹ آف کنٹرول ہوکر اپنے ہی کپتان سے کہا کہ یوشٹ اپ۔این بشب نے چونک کر پوچھا کہ کیا یہ میرے لئے ہے۔اس پر فاروقی نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ راشد کیلئے ہے۔اس گفگتو کے اختتام پر فاروقی نے کہا ہے کہ راشد مسلسل مجھے ہنسانے کے چکر میں ہے اور میں ہنس نہیں رہا،اس لئے میں نے شٹ اپ بولا۔اس پر تینوں مسکرا پڑے۔

بشپ نے واضح کیا کہ راشد خان،پوری ٹیم اور افغان قوم کلو آپ جیسے پیسر پر فخر ہونا چاہئے۔

فضل حق فاروقی نے میچ میں طوفانی سپیل کیا۔4 اوورز میں 16 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔پی این جی 95 پر باہر ہوئی۔افغناستان 7 وکٹ سے جیتا اور سپر 8 میں آگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *