| | | | | | | | |

چھتریاں،شیٹس،آسٹریلیا میں سرکاری طوپر بارش کی پیش گوئی،کتنے میچز متاثر

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

Image Source : GETTY IMAGES

آسٹریلیا نے سرکاری طور پر ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے پہپلے 2 بڑے میچز موسم سے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔کہانی تو کچھ یوں کہی گئی ہے کہ ہاتھوں میں چھتریاں لے لیں،پلے کارڈز سائیڈز پر رکھیں،اپنا بچائو پہلے کریں۔

چھتریوں اور شیٹس کو ہاتھ میں رکھیں۔ مشرقی اور جنوب مشرقی آسٹریلیا میں لا نینا بارشیں ایونٹ کے ساتھ ہونگی، اس بات کا قوی امکان نظر آتا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارش  ورلڈ کپ میں حصہ لے گی، جس میں پاک،بھارت میچ شامل ہوگا۔

موسم جمعہ کو ہوبارٹ میں پہلے راؤنڈ کے آخری دن  بھی اثر انداز ہوگا جس میں دوپہر اور شام کے وقت بارش کے 60 فیصد امکانات ہیں۔ آئرلینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے اور اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا جو سپر 12 کے لیے  اہم میچ ہوسکتے ہیں۔مغرب میں ایک اچھی خبر ہے جہاں ہفتہ کو پرتھ میں انگلینڈ کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا اور اس شام کے لیے مناسب پیش گوئی کی گئی ہے۔

آسٹریلیا نے 22 اکتوبر  ہفتہ کی شام سڈنی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹائٹل کے دفاع کی مہم شروع کرنی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 1 سے 3 ملی میٹر کے ساتھ بارش کے 80 فیصد امکانات کی پیش گوئی کی ہے حالانکہ  سب سے زیادہ  بارش جمعہ کو ہوسکتی ہے۔ بارش کا بہت زیادہ 90 فیصد زیادہ تر امکان دوپہر اور شام میں ہے اور  گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان ہے۔ 

میلبورن میں اتوار کے لیے چیزیں اور بھی کم امید افزا لگ رہی ہیں جہاں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ فی الحال اس دن بارش کا 90 فیصد امکان ہے، 10 سے 25 ملی میٹر کے درمیان  بارش کی پیشین گوئی  ساتھ ہے۔

ایک میچ کی تکمیل کے لیے کم از کم پانچ اوورز کی ضرورت ہوتی ہے اور گروپ مرحلے کے دوران کوئی ریزرو دن نہیں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *