ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
آئوٹ دینے کے بعد امپائرنے بیٹر کو خودہی واپس بلالیا،حیرت انگیز،پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سے قبل عثمان خواجہ کی الارمنگ سنچری۔گابا میں ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف شیفیلڈ شیلڈ سیزن کی دوسری سنچری کرنے کے بعد عثمان خواجہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹاپ فارم میں داخل ہوں گے۔
کوئنز لینڈ کے کپتان نے 102 کے ناقابل شکست رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کو 8-274 تک پہنچادیا۔
مارنس لبوشین نے سرخ گیند کی کرکٹ میں واپسی میں صرف دو گیندیں ہی کھیلی تھیں جب بائیں بازو کے لیام ہاسکیٹ کی جانب سے شارٹ ڈلیوری پر باہر تھے۔
آسٹریلیا کی عدالت سے بری ہونے،ملک چھوڑنے کے بعد بھی آسٹریلین پولیس سری لنکن کرکٹر کے پیچھے
ایڈیلیڈ اوول میں وکٹوریہ اور جنوبی آسٹریلیا کے درمیان شیفیلڈ شیلڈ میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد جیک فریزر میک گرک کو بیٹنگ جاری رکھنے کی اجازت دی گئی۔اننگز کا آغاز ایک متنازعہ فیصلہ پر ہوا جب وہ 19 پر آؤٹ ہوئے، بائیں ہاتھ کے اسپنر ڈگ وارن کے خلاف کور ڈرائیو کی کوشش میں پیٹر ہینڈزکومب کے ہاتھوں سلپ میں کیچ ہوئے۔ وکٹورینز نے امپائر کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا، فریزرمیک گرک نے کریز چھوڑی ،پھر مخالف ٹیم کی طرف سے اپنی بلے بازی جاری رکھنے کی اجازت ملی۔، فریزر میک گرک نے وضاحت کی کہ تین فٹ دور سے بال گئی، پیٹر ہینڈزکومب کے پکڑنے سے پہلے یہ وکٹ کیپر سیم ہارپر کے دستانے سے لگ کر گئی،امپائر نے آئوٹ دیا،برا لگا لیکن بعد میں مخالف کپتان نے بھی واپسی کی اجازت دی۔میں نے چلنا شروع کیا، پھر چند سیکنڈ بعد امپائر نے اپنا فیصلہ بدل دیا۔