کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
ناقابل یقین کیچ،سپر سٹار 15 ماہ بعد بھی سنچری سے محروم،کیویز کی ڈرامائی واپسی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دنیا کے ٹاپ ٹیسٹ پلیئر 15 ماہ بعد سنچری کے قریب پہنچ کر ناقابل یقین انداز میں آئوٹ۔بلیک کیپس کا اچانک اٹھائو،کینگروز اندھیرے میں ڈوبنے لگے۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 124 رنز 2 وکٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم 256 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔گلین فلپس 90 رنزبناکر گئے،یوں 50 ویں ٹیسٹ میں بھی سنچری نہ کرسکے۔12 ویں ٹیسٹ سنچری کا مایوس کن انتظار مارنس کے لیے جاری ہے ۔ ایک عجیب فیلڈنگ نے ان کا چارج ختم کر دیا۔اپنا 50 واں ٹیسٹ کھیلتے ہوئے لبوشینن نے شاندار 90 رنز بنائے اور فائٹنگؤ کے لیے تیار نظر آئے یہاں تک کہ گلین فلپس نے ایک چیخ ماری۔اپنے دائیں طرف پوری طرح سے ڈائیونگ کرتے ہوئے، نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ ایتھلیٹک فیلڈر مین نے اپنا دایاں ہاتھ باہر پھینکا اور کیچ پکڑ کر دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو حیران کردیا۔آسٹریلیا 256 پر آئوٹ ہوا۔کیویز کے 162 کے جواب میں 94 رنزکی لیڈ لی۔میٹ ہنری کی 67 رنزکے عوض 7 وکٹیں بڑی بات ہے۔
نیوزی لینڈ نے دوسری اننگ میں دوسرےروز کے اختتام پر 2 وکٹ پر 134 رنزبنالئے۔یوں کیویز کی برتری اب 40 رنزکی ہوگئی ہے،کین ولیمسن ففٹی بناکر51 رنزکے ساتھ موجود ہیں،یہ ان کا 100 واں ٹیسٹ ہے۔ٹام لیتھم 65 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔