دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔انڈر 19ایشیاکپ،ہاتھ نہ ملے،بھارت کے 100 رنز مکمل۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ انڈر ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت ک میچ تاخیر سے شروع ہوچکا ہے۔بھارتی ٹیم ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کررہی ہے اور اس نے22 ویں اوورز میں 4 وکٹ پر 119رنزبنالئے ہیں۔
بھارتی ٹیم اپنی نو ہینڈ شیک پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے جو ایشیا کپ 2025 میںشروع ہوئی تھی۔ بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان آیوش مہاترے نے اتوار کو اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2025 میں ٹاس کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی سی سی نے بی سی سی آئی سے کہا تھا کہ کیا وہ IND اپنی نو ہینڈ شیک پالیسی کو چھوڑ دے گا۔
