کولمبو ،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا کو ایک اور سزا،فیصلے نے واضح کیا کہ
سری لنکا کرکٹ کو بڑی سزا دی جارہی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 ورلڈ کپ سری لنکا سے جنوبی افریقہ منتقل کر دیا ہے۔
آئی سی سی بورڈ نے یہ فیصلہ سری لنکا کرکٹ میں انتظامی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔ آئی سی سی کی میٹنگ اس وقت احمد آباد میں ہو رہی ہے۔
تفصیلی غور و خوض کے بعد بورڈ نے 10 نومبر کے سری لنکا کرکٹ کو معطل کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ نے کہا کہ جزیرے میں کرکٹ بلاتعطل جاری رہے گی، تاہم معطلی کو ختم نہیں کیا جائے گا۔
یہ بورڈ کا متفقہ فیصلہ تھا کہ معطلی کو نہیں اٹھایا جا سکتا۔ ملک میں کرکٹ معمول کے مطابق جاری رہے گی،ایک باخبر ذریعے نے بتایاکہ آئی سی سی کے اجلاس میں سری لنکا کرکٹ کےمعزول صدر سیمی سلوا نے منگل 21 نومبر کو احمد آباد بورڈ میٹنگ میں شرکت کی۔
مزید فیصلوں کی تفصیلات میٹنگ کے اختتام پر ہونگی۔
ورلڈکپ کے دوران 10 نومبر کو سری لنکا کرکٹ معطل کردیا گیا تھا۔