اسلام آباد.کرک اگین رپورٹ۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سکیورٹی انتظامات پر بھی بات چیت۔
چیمپئنزٹرافی،آئی سی سی وفد کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات،انتظامات اور بھارت کی آمد پر اپ ڈیٹ۔آئی سی سی کے وفد کا کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے کئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار۔آئی سی سی وفد نے کراچی اور راولپنڈی اسلام آباد کے سکیورٹی انتظامات کو بھی تسلی بخش قرار دیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا۔ تمام ٹیموں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد ایک اعزاز ہے۔ جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے اس کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ تمام ٹیموں کے کھلاڑی پرامن اور محفوظ ماحول میں کرکٹ کے کھیل کو انجوائے کریں گے۔
اپ گریڈیشن کے بعد سٹیڈیمز میں بین الاقوامی معیار کی سہولتیں ہوں گی اور شائقین کرکٹ میچز سے زیادہ محظوظ ہوں گے۔ پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے اور تمام ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ وفد میں آئی سی سی کی سینئر مینجر ایونٹس سارہ ایڈگر،ایونٹ مینجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی۔ جنرل مینجر کرکٹ وسیم خان۔سکیورٹی مینجر ڈیوڈ مسکر۔براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ۔ ڈائریکٹر سکیورٹی کرنل ریٹائرڈ خالد محمود۔ ہیڈ آف مارکیٹنگ سلمان مسعود بھی اس موقع پر موجود تھے۔