کراچی،کرک اگین رپورٹ
شاہد آفریدی کے سیاسی بیان پر صارفین برہم،سخت تبصرے۔پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میں ملک کو اکیلے ٹھیک کردوں گا یا اکیلے لے کر چلوں گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ اس ملک کے لئے ہمارے بڑوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ اب اس ملک کی ترقی اور کامیابی کی جانب گامزن ہونا چاہئے۔شاہد آفریدی نے یہ کلمات تکریم شہدا کی تقریب سے خطاب میں کہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے اس پر پہلا سوال یہ کیا ہے کہ یہ کس کی بات کررہا ہے۔ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ اس وقت جو کچھ ہورہا ہے تم اس کو کیسے جسٹیفائی کروگے۔ایک اور صارف نےلکھاہے کہ یہ ایسے معاملات میں قدرے ،مافقت سے کام لیتے ہیں۔ایک نے لکھا ہے کہ بھائیو،مجبور ہوں۔سمجھا بھی کرو۔
ایشیا کپ،کولمبو یا کچھ نہیں،بھارت کی تھپکی،سری لنکا نے چھرا گھونپ دیا،پاکستان تنہا
متعدد صارفین نےشدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہےکہ شاہد آفریدی کو اس طرح سیاسی بات چیت سے گریز کرنا چاہئے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ملک میں 14 ماہ سے جو کچھ ہورہا ہے،اس پر بھی بولیں۔