برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
عثمان خواجہ کو گالیاں،انگلش پیسر کو معمولی سزا،آسٹریلین کا پب میں جشن۔انگلش فاسٹ بائولرز اولی رابنسن آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کو کھلے عام گالیاں دینے کے باوجود محض وارننگ کی سزا کے حقدار ہوئے اور بڑی کاررواری سے بچ گئے ہیں۔
انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اولی رابنسن ایجبسٹن میں پہلے ٹیسٹ کے دوران عثمان خواجہکو آئوٹ کرنے کے بعد وارننگ سے بڑی سزا سے بچ گئے ہیں، جسے آسٹریلیا نے منگل کو ڈرامائی انداز میں جیتا تھا۔ میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ نے رابنسن کے خلاف کوئی باضابطہ کارروائی نہیں کی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا کہ جب اس پیسرے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے ریفری کے فیصلوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ میچ آفیشلز کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی، دعویٰ کیا کہ اسے بارڈر لائن کیس سمجھا جاتا ہے۔
ہفتے کے روز خواجہ کو 141 رنز پر باؤلنگ کرنے کے بعد رابنسن کے جشن میں گالم گلوچ تھی۔ جب کہ ریفری پائکرافٹ نے رابنسن کے خلاف کوئی باضابطہ کارروائی نہیں کی، اس نے اسپنر معین علی کو میچ کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا کیونکہ اس نے اپنی خراب اسپننگ انگلی پر ہیلنگ ایجنٹ کا چھڑکاؤ کیا تھا، اور ہر کھلاڑی پر جرمانہ عائد کیا کہ اوور ریٹ میں وہ مجرم پائے گئے۔
ایشز،نتیجہ سے قبل لڑائی،عثمان خواجہ کے ساتھ پھر بد تمیزی،گالم گلوچ
ادھر آسٹریلیا کے متعدد کھلاڑیوں نے ایشزکا پہلا ٹیسٹ جیتنے پر پب میں جاکر جشن منایا ہے،اس کےلئے اسی پب کا انتخاب کیا جو انگلش فینز بارمی آرمی کیلئے ہیڈ کوارٹر جیسا ہے،جہاں2013 میں ڈیوڈ وارنر نے جوئے روٹ کو مکا بھی دے مارا تھا۔
نیتھن لیون کی تصاویز موجود ہیں جب برمنگھم کے ایک پب میں جشن منانے والے سیشن میں آسٹریلوی ٹیم نے ایجبسٹن میں اپنی مشہور فتح پر خوشی کا اظہار کیا۔واکاباؤٹ پب جہاں ڈیوڈ وارنر نے 2013 میں جو روٹ کو ب مکے مارے تھے، نے اس کیمیزبانی کی۔مزے کی بات یہ ہے کہ یہ پہلے ٹیسٹ کے لیے بارمی آرمی کا چنا ہوا پب تھا۔