سڈنی،کرک اگین رپورٹ
عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کےا پوزیشن لیڈر پر اسلاموفوبیا کو ہوا دینے کا الزام عائد کردیا،واقعہ کیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے سینئر ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نےا پنے ملک کے اپوزیشن لیڈر اور مستقبل کے وزیر اعظم کے امیدوار پر اسلامو فوبیا کو ہوا دینے کا سنگین الزام عائد کیا ہے اور ان کے خیالات کو جنونی اور غلط قرار دیا ہے۔
پیٹر ڈٹن نے کہا تھا کہ ملک میں زیادہ مسلم امیدواروں والی حکومت تباہ کن ہوگی۔انہوں نے کہا تھا کہ میرے خیال میں وزیر اعظم اگر پارلیمنٹ کی اگلی مدت میں اقلیتی حکومت میں ہیں تو اس میں گرینز ، گرین ٹیلز شامل ہوں گے، اس میں مغربی سڈنی کے مسلمان امیدوار شامل ہوں گے۔ یہ ایک تباہی ہوگی۔
عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے کہ ایک مسلمان کے طور پر جو مغربی سڈنی میں پلا بڑھا ہے، مجھے کسی ایسے شخص کی طرف سے یہ تبصرہ جو وزیر اعظم کے لیے انتخاب لڑ رہا ہے، بالکل بے عزتی محسوس ہوا۔‘تعصب اپنے بہترین مقام پرہے اور اوپر سے اسلامو فوبیا کو ہوا دیناہے۔’
،