لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔جنوبی افریقا کیخلاف جیت،پاکستان ہیڈ کوارٹرجھوم اٹھا،شان مسعود کادودرجاتی سسٹم میں پہلے درجہ میں رکھنے کا مطالبہ۔پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف بہت بڑی فتح۔پاکستان کرکٹ ہیڈ کوارٹر جھوم اٹھا۔پی سی بی چیئرمین کی طویل مبارکباد۔کپتان شان مسعود نے تو اس فتح پر آئی سی سی کو کہدیا کہ دودرجاتی نظام اگر کرنا بھی ہے تو پاکستان تو پہلے درجہ کی ٹیم بنتی ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں بدھ کو پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز لنچ کے بعد پروٹیز ٹیم دوسری اننگ میں 183 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں پاکستان 93 رنز سے جیت کر 2 میچزکی سیریز میں 0-1 کی سبقت لے گیا ہے۔ شاہین آفریدی اور نعمان علی نے دوسری اننگز میں چار چار وکٹیں لیں آخر کار 130 رنز کے عوض 10 کھلاڑی آئوٹ کئے۔ جنوبی افریقہ کو چوتھے دن کے آغاز پر 226 رنز درکار تھے اور اس کی 8وکٹیں باقی تھیں لیکن انہیں دن کی تیسری گیند پر دھچکا لگا کیونکہ پہلی اننگز کے سنچری میکر ٹونی ڈی زورزی آفریدی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ نعمان نے سستے انداز میں ٹرسٹن اسٹبس کو شکست دے دی ۔ اس کے باوجود، ریکیلٹن نے ایک سرے پر مضبوطی برقرار رکھی جب کہ بریوس نے 54 رنز بنائے۔ سیاح ٹیم نے 100 کا ہندسہ عبور کیا۔ نعمان کی طرف سے ایک جادوئی گیند نے اننگ تمام کی۔بولر نے میچ کے لیے اپنی 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہوں نے دائیں بائیں جوڑی کے درمیان خطرناک 73 رنز کے اسٹینڈ کا خاتمہ کیا۔ آفریدی نے کائل ویرائن کو ایک ایسے میں پھنسایا جو اسٹمپ کے سامنے نیچے تھا جس کے بارے میں بلے باز کچھ نہیں کر سکتا تھا ،پرینالن سبرین اور کاگیسو ربادا کی بقیہ دو وکٹیں حاصل کرکےپاکستان کو93 رنز سے جتواگئے۔
اس ٹیسٹ کی خاص بات کسی پاکستانی بیٹر کی سنچری نہیں تھی۔2 بائولرزکی 10 یا اس سے زائد وکٹیں تھیں۔
میچ کے فوری بعد پاکستان کرکٹ ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں خوشی کے شادیانے تھے۔جس کا علم پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی مبارکباد سے ہوا۔انہوں نے زبردست انداز میں پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔
پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب پر شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم نے تو پر ملک میں کلوز ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔جنوبی افریقا ،آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں جیت کے قریب آکر ہارے۔اب ہم نے کامیابی سے شروعات کی ہیں۔ہماری ٹیم ایسی ہے کہ اسے دودراجتی نظام میں اگر آئی سی سی کرے تو پہلے درجہ کی ٹیم ہونا چاہئے۔
