بنگلورو،کرک اگین رپورٹ
ویرات کوہلی کی ٹیم آر سی بی کی آئی پی ایل پلے آف ٹکٹ کنفرم،سنسنی خیز ڈرامائی جیت۔کرکٹ کی تازہ ےتین خبریں یہ ہیں کہ رائل چیلنجرزبنگلورو نے ٹینس میچ میں چنائی سپرکنگز کو مقررہ مارجن سے بہتر شکست دے کر آئی پی ایل 2024 کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔مسلسل چھٹی فتح نام کی۔ویرات کوہلی کی اچھل کود دیدنی تھی۔چنائی سپر کنگز یہ میچ 27 رنز سے ہاری لیکن دس رنزکی کمی سے وہ پلے آف سے باہر ہوگئی۔
آئی پی ایل 2024 کے اب تک کے سب سے زیادہ اہم اور دلچسپ مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور چنائی سپر کنگز کے فینز کی دھڑکنیں تیز تھیں۔آئی پی ایل پلے آف ٹکٹ کیلئے رائل چیلنجرز بنگلور کی محض جیت ہی نہیں بلکہ 218 رنز بنانے کے بعد 18 رنز زسے کم سے کم فتح ضروری تھی اور چنائی سپرکنگز کو ہار جیت سے ماورا ہوکر 201 رنزبنانے تھے۔یہ بڑی جنگ تھی۔
بنگلورو میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر 218 رنزکا اچھا مجموعہ سیٹ کیا۔ویرات کوہلی اور فاف ڈوپلیسی نے قریب دس اوورز میں سلو 78 رنزکا سٹینڈ دیا،یہاں کوہلی 29 بالز پر 47 کرگئے۔39 بالز پر 54 رنزبنانے والے فاف ڈوپلیسی جب آئوٹ ہوئے تو اسکور 113 تھا لیکن اس کے بعد راجت پٹیدار 23 بالز پر 41 کرگئے تو ٹوٹل 184 تھا۔18 واں اوور جاری تھا۔گلین میکسویل کے 5 بالز پر 16 رنز نے ٹوٹل 5 وکٹ پر 218 کردیا۔شردول ٹھاکر کو 61 رنزکے عوض 2 وکٹ ملے۔مچل سینٹنر نے 4 اوورز میں صرف 23 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔
جواب میں چنائی سپرکنگز نے19 پر 2 وکٹ کھونے کے بعد بھی واپسی کی۔کپتان جیکوارڈ صفر اور ڈیرل مچل 4 کرسکے۔راچن رویندرا صرف 37 بالز پر 61 کرچکے تھے لیکن اپنی غلطی سے رن آئوٹ ہوئے،یہ بڑا نقصان تھا۔اجنکا رہانے بھی 33 کرکے گئے تو جیت مشکل تھی،فاف ڈوپلیسی نے سنگل ہاتھ سے فضا میں اچھل کر ایک ناممکن کیچ پکڑا،جو کم سے کم آر سی بی کی جیت کا ضامن بنا۔اب ہدف 201 اسکور تھا،ایم ایس دھونی اور رویندرا جدیجا کی تیز ہٹنگ کے بعد اسکور 18 اوورز میں 166 تک جاسکا۔اگلے اوور میں اسکور 184 ہو گیا،آخری اوور میں 17 رنز تھے کہ دھونی نے چھکا لگایا اور اگلی بال پر کیچ ہوگئے۔شردول اگلے بال مس کرگئے۔پھر اننگ 191 رنز7 وکٹ پر تمام ہوئی۔دھونی 25 کرگئے اور جدیجا 42 پر ناقابل شکست تھے۔