ڈرہم،کرک اگین رپورٹ
دورہ پاکستان،بین سٹوکس کی کائونٹی ہیڈ کوارٹر آمد،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس نے دورہ پاکستان کیلئے اپنی فٹنس بحالی شروع کردی ہے۔اپنی کائونٹی ہیڈ کوارٹر چیسٹر لی سٹریٹ میں ڈرہم کی لنکا شائر کے خلاف کاوئنٹی میچ کی فتح کے بعد 1 گھنٹہ بیٹنگ کرتے نظر آئے۔
کائونٹی نے ان کیلئے لمبا جال بھچایا اور خوب پریکٹس فراہم کی۔یوں بین سٹوکس تیزی کے ساتھ دورہ پاکستان کیلئے اپنی فارم و فٹنس بحال کررہے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے ذرا قبل وہ دی ہنڈرڈ کا میچ کھیلتے ان فٹ ہوئے اور تینوں ٹیسٹ میچز سے باہر تھے ۔اب وہ فٹ ہوگئے ہیں اور پاکستان میں پہلے ٹیسٹ میچ سے ہی کھیلنا چاہتے ہیں۔
انگلش ٹیم 7 اکتوبر سے پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا آغاز کرنے والی ہے۔