ڈلاس،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ آغاز پر وقار یونس کا رد عمل،پاکستان کیلئے اب نیا خطرہ کہاں اور کیسے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ وقار یونس نے کہا ہے کہ امریکا نے ٹی20 ورلڈکپ میں شاندار آغاز کرکے بتایا ہے کہ تیز ترین اور سنسنی خیز ورلڈکپ شروع ہوا ہے اور یہ گریٹ آغاز ہے لیکن اس کے ساتھ ہی میزبان ملک نے دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کہ یہ معاملہ آسان نہیں ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ،سری لنکا اور جنوبی افریقا سمیت ٹیمیں ذلیل،امریکا میں امتیازی برتائو،آئی سی سی سے شکایت
گروپ اے میں امریکا،بھارت،پاکستان،آئرلینڈ اور کینیڈا ہے۔لگتا ایسا ہے کہ کسی ایک بڑے ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں اور پاکستان کیلئے کچھ زیادہ ہیں۔پاک بھارت میچ کا نتیجہ اپ سیٹ نہیں ہوگا لیکن ان دونوں میں سے کوئی ایک ملک کسی ایسوسی ایٹ ٹیم یا ٹیسٹ ٹیم آئرلینڈ سے ہارا تو اس کا سفر تمام ہوجائے گا۔
امریکا کا پاکستان سے 6 جون کو مقابلہ ہوگا،یہ اب کڑا میچ ہوسکتا ہے۔پاکستان کی بیٹنگ لائن 194 رنز آسانی سے بناتی نہیں ہے اور 194 چھوڑیں بلکہ 179 رنز کا ہدف بھی اس سے نہیں بنتا۔