کراچی،کرک اگین رپورٹ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیمپ میں وسیم تارا،لاہور کمیپ میں شاہین پر غصہ،ناقص کپتانی،کراچی کیمپ سے الزامات،پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4 سال بعد پلے آف میں پہنچنے کا جشن ہی نرالا تھا،میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں سر ویوین رچرڈز خوشی سے نہا تھے تو کئی ینگ پلیئرز بھی بہت پرجوش دکھائی دیئے۔
ادھر لاہور قلندرز کی شکست اور پی ایس ایل 9 میں 10 میچز کے بعد اکلوتی فتح کا سفر ختم ہوا۔کپتان شاہین شاہ آفریدی کی ناقص کپتانی اور ناکام حکمت عملی کھ ل کرسامنے آئی ہے،کپتان خود آخری اوور میں 14 رنزکا دفاع نہ کرسکے اور آخری بال پر وکٹ پر آئے ایک پیسر وسیم جونیئرسے چھکا لگواکر میچ ہارگئے۔یہ ایک ناقابل یقین لمحہ تھا،وسیم جونیئت دلوں کے ساتھ لگائے گئے،شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی اور بائولنگ کا پوسٹ مارٹم ہوا۔لاہور قلندرز کیمپ میں افسردگی اور غصہ تھا۔
ادھر کراچی سے یہ تبصرے سامنے آئے ہیں کہ کپتان شاہین نے اپنی ٹیم کی جیت کیلئے زیادہ جان نہیں ماری،2 اوورز میں صرف دس رنزدینے والے زمان خان کو کیوں نہیں لایا گیا۔آسان الفاظ میں یہ تبصرے تھے کہ جیسے لاہور قلندرز نے جان بوجھ کر میچ میں جان نہیں ماری،تاکہ کراچی کنگز پلے آف سے آج ہی باہر ہوجائے۔