نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
شکیب الحسن شرمساری میں ،وسیم اکرم نے ٹانگ ماردی،معین خان ٹائم آئوٹ کے ساتھ۔اسسابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ شکیب الحسن نے اپنے اور کرکٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے۔بنگلہ دیش سری لنکا میچ میں ورلڈکپ تاریخ کا بڑا واقعہ ہوگیا۔اینجلیو میتھیوز کا ٹام آئوٹ ناقابل یقین واقعہ ہے۔میں کپتان ہوتا اور میرا لڑکا مجھے آکر ایسا کہتا تو میں اسے لات مارتا۔
مصباح الحق نے اسے صاف الفاظ میں غلط حرکت کہا ہے اور ساتھ میں آئی سی سی پر بھی تنقید کی ہے کہ یہ کیسا قانون ہے کہ بیٹر خراب چیز ٹھیک کرنے کے چکر میں نکالاجائے۔
شعیب ملک نے پوچھا ہے کہ جب امپائر یا پلیئر کو پیشاب آجائے تو کیا میچ کاوقت ضائع نہیں ہوتا۔
معین خان نے کہا ہے کہ سب کچھ قانونی ہے،میں ہوتا تو بھی یہی کرتا۔
اس واقعہ کے شکار اینجلیو میتھیوز نے اب سوشل میڈیا پر اپنے تاخیر نہ کرنےکےویڈیو ثبوت جاری کئے ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ5 سیکنڈز باقی تھے۔
بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی باڈی لینگویج شرمندہ ہوگئی ہے اور وہ اب تک کی تمام میڈیا بات چیت میں نگاہیں ملانہیں رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے اسے گھٹیا حرکت کہہ کر گلی محلے سے بھی بدتر کرکٹ قرار دیا ہے۔