کرک اگین رپورٹ
کوئٹہ کی ایسی شکست پر وسیم اکرم شدید برہم،فرار غیرملکی پلیئر پر تنقید،نکالنےکا مشورہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 دلچسپ ہوگیا ہے لیکن یہ یکدم 360 یوٹرن کے ساتھ ہفتہ کی شب سب کچھ مکمل کرسکتا ہے۔لاہور قلندرز نے ہفتہ کوکراچی میں کراچی کنگز کو اگر ہرادیا تو بس لاہور کے ساتھ کراچی بھی باہر۔اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت ملتان اور پشاور کا پلے آف ٹکٹ کنفرم ہوگا۔
کراچی کنگز نے اگر میچ جیتا تو صورتحال ڈرامائی ہوگی،پھر اسلام آباد کو اپنے اگلے میچ جیتنے کی فکر ہوگی۔باقی میچز دلچسپ ہوجائیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کے فیصلے کو تنقید کا سامنا ہے۔محمد حفیظ نے اسے خود کشی قرار دیا ہے۔بیٹرز پر تنقید کی ہے لیکن وسیم اکرم نے تو کمال ہی کردیا ہے۔
وسیم اکرم کہتے ہیں کوئٹہ ٹیم میں ردر فرڈ نہیں نظر آرہے،وہ چھٹی لے کر 4 روز کیلئے فیملی کے پاس گئے ہیں۔اسی طرح اس سے پہلے جیسن رائے بھی نہیں تھے،سوال یہ ہے کہ جب دبئی میں ایونٹ ہووا کرتا تھا،تب تو کسی کو فیملی وجہ نہیں بنتی تھی لیکن اب بن رہی ہے،میں پی ایس ایل کمشنر سے کہوں گا کہ ایسے کھلاڑیوں سے کوئی معاہدہ نہ کریں جو کل وقت کیلئے نہیں کھیلتے،اگر وجوہات ہیں تو نہ کھیلنے آئیں،وسیم اکرم نے شدید تنقید کی ہے۔