ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹر
وسیم نے سرفرازکےسرپرگیند دےماری،میدان بدر،کوئٹہ کی نادانی،ملتان کو کھلاکرتاریخی طور پر پھنس گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان سپرلیگ 2024 (پی ایس ایل 9) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہوم ورک کرکے شاید نہیں آئی۔ملتان سلطانز کے خلاف پی ایس ایل ہسٹری کے 11 میچز میں سے وہ کل 7 میچز ہارے اور صرف 4 ہی جیتے ہیں لیکن اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ملتان 6 میچز میں سے پہلے بیٹنگ کرکے 5 میں جیتا ہے اور صرف ایک ہارا ہے،بعد میں بیٹنگ کی صورت میں جو 5 میچز ہوئے،ان میں کوئٹہ 3 میں جیتا اور صرف 2 میں ہارا ہے۔یوں کوئٹہ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا بنتا تھا۔
محمد وسیم نے سرفراز احمد کے سر پر گیند دے ماری،نتیجہ میں کوئٹہ کے سابق کپتان گرائونڈ میں گرگئے،میڈیکل ٹریٹمنٹ ملی لیکن سورج کی روشنی کے سبب سرفراز کے سر پر زور کی بال لگی اور وہ کافی دیر بعد باہر چلے گئے،ان کی جگہ سجاد علی جونیئر آئے۔انہوں نے اننگ کے اوورزمکمل کئے۔
ملتان سلطانز کی اننگ نے کمال دکھائی۔پلے پاور کے 6 اوورز میں 53 رنزبنائے لیکن اس کے بعد اگلے 9 اوورز میں وہ صرف 59 رنزبناسکا،یہاں تک کہ 17 اوورز میں صرف 131 اسکور تھا اور 2 آئوٹ تھے،اس کے بعد ریزا ہینڈرکس نے کلاسیکل اننگ کھیلی اور اگلے 2 اوورز میں 34 رنزبناکر 19 اوورز میں مجموعہ 165 کردیا۔پٹنے والوں میں محمد عامر اور وسیم جونیئر شامل تھے۔
پی ایس ایل 9: سلطانز کا گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 180کا ہدف۔آج ملتان کرکٹ اسٹٰڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کا پہلے میزبان ٹیم کو کھلانے کا فیصلہ کیا۔سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور عثمان خان نے اننگ کا آغاز کیا، حیران کن طور گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سپن باولنگ اٹیک سے آغاز کیا گیا، سلطانز کی جانب سے پہلے ہی اوور میں 3 چوکوں کے ساتھ 14 رنز بنائے گئے۔
محمد عثمان تیسرے اوور میں مسٹری باولر محمد ابرار کی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اسٹمپ آؤٹ ہوگے، وہ 7 گیندوں پر 14 رنز بنا سکے، ان کی اننگ میں 3 چوکےشامل تھے۔دوسری اننگ کی شراکت مین ریزا ہینڈرک اور محمد رضوان نے نے 79 رنز بناتے ہوئے گراؤنڈ کی چاروں طرف شاندار شارٹس کھیلی، اور 42 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اکائیل ہوسین کی گیند پر سعود شکیل نے ان کا کیچ تھاما، رضوان کی اننگ میں 4 چھکے، 2 چوکے شامل تھےتیسری وکٹ کے لئے ریزا ہینڈرکس کا ساتھ دینے طیب طاہر آئے، دونوں نے بلے بازی کرتے ہوئے سکور کارڈ آگے بڑھایا، ریزا ینڈرکس نے چھکا مار کر اپنی ففٹی مکمل کی۔وہ آخری اوور میں جارحانہ بیٹنگ کرکے47 بالز پر 72 رنزبناکر گئے۔سلطانز نے بیس اوورز میں 4 وکٹ پر 180 اسکور بنائے۔
عقیل حسین نے 30 رنز کے عوض ایک،عامر نے 46 کے عوض 2 اور ابرار نے 35 رنز دے کر ایک ایک وکٹ لی۔