پشاور،کرک اگین رپورٹ
ہمیں تعصب کا نشانہ بنایا جارہا،سرجری بیان کی حمایت،افغانستان کی تعریفیں،رضوان کا تازہ بیان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ٹیم سرجری بیان کی حمایت کردی ہے اور افغانستان کیلئے بھی تعریفی الفاظ ادا کئے۔
محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمیں تعصب کا نشانہ بایا جارہا ہے۔قوم کا غصہ جائز ہے لیکن کوئی سیاست ،کوئی فکسنگ کی باتیں کرتا ہے یہ غلط ہیں۔ جب انسان بیمار ہوتا ہے تو اس کا آپریشن ہوتا ہے،اگر غلطیاں ہیں تو اس پر کام ہوگا۔ورلڈکپ شکست کے بعد رپورٹ آتی ہے،اس پر بات بھی ہوتی ہے۔محسن نقوی نے اگر کہا ہے کہ سرجری ہوگی تو ٹھیک ہی کہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ سلیکٹرز نے اتفاق سے ٹیم سلیکٹ کی۔بری پرفارمنس پر تنقید ہوا کرتی ہے۔ہم بھی سامنا کررہے ہیں۔
جب ٹیم ہارتی ہے تو بہت سی وجوہات ہواکرتی ہیں۔ہم ہارے ہیں تو سامنا کریں گے۔افغانستان نے بہت اچھا پرفارم کیا۔ہمارا خیال ہے کہ جہاں انہوں نے فنش کیا،وہ اس سے بھی کہیں آگے جاسکتے تھے۔ان کی ٹیم کمال ہے۔ٹیلنٹ نکھارا جائے تو مزید نتائج آتے ہیں۔
محمد رضوان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ہماری شکست کی رپورٹ پر جو بھی ایکشن لیں گے وہ درست ہوگا۔جو چیزیں ٹھیک ہونے والی ہونگی،انہیں سائیڈ لائن کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ فی الحال بابر اعظم کپتان ہیں،سوشل میڈیا پر کپتان کی تبدیلی اور ٹیم بدلنے کی باتیں ہیں،ابھی آپ کی طرح ہم بھی دیکھتے ہیں۔