ہرارے،کرک اگین رپورٹ
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں زمبابوے کے خلاف بڑی شکست کے بعد ایک اور دھچکا۔بڑاجرمانہ ہوگیا۔تمام پلیئرز میچ فیس کے 60 فیصد حصہ سے محروم ہوگئے ہیں۔
ورلڈکپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں زمبابوے کے خلاف وہ 3 اوورز سلو ریٹ کے مجرم قرار دیئے گئے
ورلڈکپ2023،کوالیفائنگ رولز سے ویسٹ انڈیز کے باہر ہونےکے امکانات ہیں۔سوال اہم یہ ہے کیا ویسٹ انڈیز کےلئے ورلڈکپ 2023 سے باہر ہونے کا خطرہ بڑھا ہے یا کوئی فرق نہیں پڑا تو گزشتہ روز24 جون 2023 کو ہرارے میں زمبابوے سے اپ سیٹ شکست کے بعد خطرہ نہیں،بلکہ بڑے خطرات میں گھرچکا ہے۔گزشتہ سال ویسٹ انڈیز ٹیم ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کے بنیادی مرحلہ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی تھی،جہاں سپر 12 میں بھی اس کی جگہ نہیں بنی تھی۔یہاں تو پھر ورلڈکپ کےلئے صرف 10 ٹیموں کی گنجائش ہے،ان میں سے 8 پہلے ہی پہنچ چکی ہیں۔2 کے لئے یہ اتنا بڑا کوالیفائر چل رہاہے۔
زمبابوے نےویسٹ انڈیز کے ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے کے امکانات کوبڑادھچکا پہنچایاہے اسے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں 35 رنز سے شکست دی ہے۔
ویسٹ انڈیز کو گروپ اے میں تین میچوں کے بعد زمبابوے اور ہالینڈ کےبعد تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ نیپال اور امریکہ ٹیبل میں سب سے نیچے دو پوزیشن پر ہیں ویسٹ انڈیز پہلے ہی دونوں سے کھیل چکا ہیں، یعنی اس کا آخری میچ نیدرلینڈز کے خلاف ہے جو ایک مشکل میچ ہوگا۔ویسٹ انڈیز پہلے ہی ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے سپر سکس کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، اب وہ تیسرے نمبر پر جانے کے خطرہ کے خطرہ میں ہے۔
سپر سکیس آسان نہیں،اس لئے کہ یہ مرحلہ جو کھیلا ہے،یہ دفن ہونے نہیں لگا بلکہ گروپ اے سے ٹیمیں اپنے حاصل کردہ پوائنٹس کے ساتھ سپرسکس میں ہونگی، گروپ مرحلے سے جیت کی تعداد اور نیٹ رن ریٹ کو دوسری ٹیموں کے خلاف شمار کیا جائے گا۔ زمبابوے پہلے ہی سپر سکس کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے ۔
اب گروپ بی کو دیکھتے ہیں،وہاں سے جو 3 ٹیمیں سپرسکس میں ہونگی ان میں سری لنکا بھی ہے۔ اسکاٹ لینڈ اور عمان بھی ہوگا۔ زمبابوے اور نیدرلینڈز کو بھی ان تینوں فریقوں سے کھیلنا ہوگا، زمبابوے گروپ مرحلے سے اگر کوئی میچ نہیں ہارتا تو وہ پہلے ہی 8 پوائنٹس کے ساتھ انٹری ڈالے گا،یہاں تک کہ اگر وہ سری لنکا سے ہار جاتے ہیں لیکن گروپ بی کی دیگر دو ٹیموں کے خلاف دو جیت انہیں ویسٹ انڈیز کی جگہ کوالیفائی کرنے کی مضبوط پوزیشن میں ڈال دے گی۔
ویسٹ انڈیز اس سے پہلے کبھی بھی ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوا اور اس نے ٹورنامنٹ کے پہلے دو ایڈیشن جیتے ہیں۔ انہوں نے 1975 میں پہلے ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی اور چار سال بعد فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی۔گزشتہ 2019 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز10 ٹیموں میں نویں نمبر پر رہا تھا ، انہوں نے مقابلے میں صرف دو میچ جیتے، پہلا پاکستان کے خلاف اور آخری افغانستان کے خلاف۔زمبابوے آخری ورلڈکپ سے باہر تھا۔