ٹرینٹ برج،کرک اگین رپورٹ
ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کوکراراجواب،فینز کوجمی یاد آگئے،نعرے۔انگلینڈ کو اپنے ہی ملک میں ویسٹ انڈیز سے بڑا سرپرائزمل گیا۔پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ کےپہلے روز میزبان انگلینڈ سے 416 رنزبنوانے والی مہمان ٹیم سے ایسی کوئی توقع نہ تھیہ،پھر ساتھ میں آج پہلےسیشن میں اس کے ٹاپ 3 کھلاڑی 100 رنز سے پہلے پویلین لوٹ گئےتھے تو بھی کچھ امید نہ رہی۔
ایسے میں اسنے دن کا اختتام 5 وکٹ پر351 رنز کرکے انگلش کیمپ میں ہلچل مچادی ہے۔اسے اب پہلی اننگ کا خسارہ دور کرنے کیلئے صرف65 رنزدرکار ہیں اور 5 وکٹیں باقی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کیلئے نمبر 5 بیٹرکیویم ہوج نے شاندار سنچری کی جو لارڈز کے پہلے ٹیسٹ میں صرف28 رنزبناسکے تھے۔کیویم ہیوج نے 120 رنزکی اننگ کھیلی۔ایلک اتھانازے نے 82 رنزکی اننگ کھیلی۔
چمکیلی دھوپ اور فلیٹ پچ پر مارک ووڈ کی تیز رفتاری کھوگئی۔ویسٹ انڈیز بیٹرزنے سب کچھ ہتھیالیا۔
ٹرینٹ برج کے دوسرے روز انگلش تماشائی جمی جمی کے نعرے لگارہے تھے جو گزشتہ ٹیسٹ کے بعدریٹائرڈ ہوگئے۔