| | | | |

ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین انجام،جیمز اینڈرسن ہمیشہ کیلئے سائن آف

لندن،کرک اگین رپورٹ

ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین انجام،جیمز اینڈرسن ہمیشہ کیلئے سائن آف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلا ٹیسٹ کھیل کے تیسرے روز کی صبح ایک گھنٹہ 4 منٹ کے کھیل میں اننگ اور 114 رنز سے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کی ہے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 136 رنزبناکر پویلین لوٹ گئی۔اس سے قبل پہلی باری میں وہ121 رنزبناسکے تھے۔انگلینڈ نے واحد اننگ کھیل کر 371 رنزبنائے تھے جو بھاری پڑے۔

انگلینڈ کیلئے ڈیبیو کرنے والے پیسرگس انکسٹن نے  میچ میں 10سے زائد وکٹیں لیں۔پہلی اننگ میں 45 رنزکے عوض 7 اور دوسری میں 61 رنزکے عوض5 وکٹیں،میچ میں 106 رنز کے عوض 12 وکٹیں جہاں اہم بات ہے،وہاں انگلینڈ کیلئے طویل کیریئر رکھنے والے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن کا الوداعی میچ تھا۔انہوں نے کیریئر کی آخری اننگ میں 32 رنزکے عوض 3 اور آخری میچ میں 58 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔

جیمز اینڈرسن نے 704 ٹیسٹ وکٹ کے ساتھ کیریئر کا اختتام کیا ہے۔وہ سب سے زائد وکٹ لینے والے دنیا کے تیسرے لیکن پہلے پیسر ہیں۔انہیں دونوں ٹیموں نے مشترکہ گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *