ٹرینیڈاڈ،کرک اگین رپورٹ
راشد خان شکست کےبعد،اپنی عوام سے کیا کہا اور پچ پر کیسا تبصرہ کیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ شکست کا دکھ ہے لیکن ہم نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلا ہے اور یہ بھی بڑا اعزاز ہے،جب ہم یہاں ویسٹ انڈیز آئےتھے تو کسی کو یقین نہیں تھا لیکن ہم نے اچھا سفر کیا۔کئی بڑی ٹیموں کو شکست دی۔ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور حاصل کیا ہے۔دبائو میں کیسے کھیلنا ہے،اس سے کیسے نکلنا ہے۔یہ سب ہم نے بہتر کیا اور کریں گے۔
جنوبی افریقا ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا،افغانستان کیلئے مایوسی
ایک سوال کے جواب میں افغانستان کپتان نے کہا ہے کہ ہر وقت ٹاپ آرڈر نہیں چلتا،ہمیں مڈل آرڈر میں کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہمارے کوچز اس پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے پچ کے حوالہ سے کہا ہے کہ غیر یقینی پچ تھی۔ٹاس بھی ہم جیتے ،ہم نے اپنی سٹرینتھ کے حوالہ سے فیصلہ کیا۔بدقسمتی سے ہماری بیٹنگ لائن نہیں چل سکی جس کا افسوس ہے۔
راشد خان کہتے ہیں کہ یہ اعزاز تھا۔ہم دنیا کی بہترین ٹیم کے خلاف کھیل رہے تھے۔ہمارا اعتماد بڑھا ہے،ہم آج سیمی فائنل کھیل گئے،کل یقین ہوگا کہ ہم فائنل کھیل سکتے اور جیت سکتے ہیں۔
راشد خان نے پشتو میں اپنی عوام سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم نے پوری کوشش کی لیکن ہماری قسمت میں نہیں تھا،ہمارا نصیب شاید خراب تھا۔ہم بد قسمت رہے۔آپ نے دعائیں کیں۔سپورٹ کیا،اس کیلئےشکرگزار ہیں اور آپ سے دعائوں کی درخواست کرتے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کی پچ خونی،افغانستان 56 پر آئوٹ،سخت سوالات
جنوبی افریقا سے ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل شکست کے بعد افغانستان کھلاڑیوں نے پورے میدان کا چکر لگایا اور فینز کا شکریہ ادا کیا،بعض پلیئرز نے تصاویر بھی بنوائیں۔