میلبرن،کرک اگین رپورٹ
ایم سی جی کے باہر فینز زون میں شاداب اور معین علی نے کیا اشارہ دیا۔آئی سی سی اور ٹی 20 ورلڈکپ منتظمین نے بھی کمال کردیا،کل کے دن ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہونے والی ٹیموں کو آج کے روز ایک لائن میں کھڑا کردیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ دونوں جانب پیار ومحبت تھی،کوئی تنائو نہیں تھا۔
شاداب خان ناصر حسین کے ہاتھ لگ گئے،تنقید پر ناراضگی کا اعتراف،فائنل پرکیا دعویٰ کیا
میلبرن کے باہر فینز ایریا میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کی صف بندی ہوئی۔ایک ہی لائن میں کھڑے ہوکر انہوں نے میڈیا پروگرام میں شرکت کی،فینز کو جواب دیا۔شاداب خان اور معین علی نمایاں تھے اور پرجوش تھے۔دونوں نے ایک ساتھ رہ کر یہ پیغام کچھ اس طرح دیا کہ کل ایک بڑا فائنل ضرور ہے لیکن یہ صرف ایک میچ ہے،اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
مارک ووڈ اور ملان پاکستان کے خلاف فائنل کھیلیں گے یا نہیں
اس موقع پر کرکٹ فینز کی بڑی تعداد تھی،پاکستانی سپورٹززکا جوش اور ولولہ دیکھنے لائق تھا۔ایم سی جی میں دونوں ٹیموں کا یہ شیڈول دورہ تھا،جہاں پریس کانفرنسز کے ساتھ اور بھی بہت کچھ چل رہا تھا۔موسم بھی بہتر تھا۔