بنگلورو،کرک اگین رپورٹ
بھارتی میڈیا میں فخرپر کیا آیا،آج کولکتہ میں بھارتی میچ،پاکستانی ٹیم بھی وہاں پہنچ رہی۔بھارتی میڈیا میں ٖفخرزمان کے چرچے۔پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کو بڑی فتح مانا ہے اور قرار دیا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل کھیل سکتا ہے۔
نیوزی لینڈ،سری لنکا میچ بارش کی نذر ہونے کا امکان،پاکستان کو130 رنز سے جیتنے کی ضرورت کب ہوگی
ادھر آج کلکتہ میں بھارت اور جنوبی افریقا کا میچ ہورہا ہے۔یہ میچ اس لئے اہم ہے کہ پروٹیز کی فتح بھارت کو پہلی پزیشن سے محروم کردے گی،بھارتی ٹیم جیتی تو اس کی نمبر ون پوزیشن طے ہوگی۔
اتفاق سے ویرات کوہلی کی آج سالگرہ ہے۔35 ویں سالگرہ کے روز وہ اپنے کیریئر کی 49 ویں سنچری بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ سب سے اچھی اننگ نہیں،فخرزمان،بارش کا تو خیال ہی نہ تھا،بابر اعظم،عجب انکشافات
قومی کرکٹ اسکواڈ آج مقامی وقت کےمطابق دوپہر دو بجے کولکتا کے لیے روانہ ہو گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا انگلینڈکے خلاف میچ 11 نومبر کو ایڈن گارڈنز کولکتا میں شیڈولڈہے۔پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز بنگلورو میں نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔اتفاق سے آج بھارت اور جنوبی افریقا کا میچ کولکتہ میں ہے۔