لاہور،کرک اگین رپورٹ
حارث رئوف نے پی سی بی شوکاز نوٹس کے جواب میں کیا لکھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں کیا چل رہا ہے،کچھ چیزیں رپورٹ ہواکرتی ہیں۔کچھ نہیں،جیسے حارث رئوف کو شوکاز نوٹس جاری ہوا تھا لیکن اس وقت سامنے نہیں آیا،اب جب کہ انہوں نے جواب جمع کروایا ہے اور یہ رپورٹ ہوگیا ہے۔
حارث رئوف سے پوچھا گیا تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں ہوتے ہوئے انہوں نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کیوں کردیا،حارث نے جواب دیا ہے کہ میری ٹیسٹ کرکٹ کی پریکٹس نہیں تھی،اس لئے میں نے معذرت کی۔حارث رئوف کا جواب قبول کرلیاگیا ہے۔اسی وجہ سے انہیں آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کیلئے این او سی جاری ہوا ہے۔