کرک اگین رپورٹ
محمد شامی نے وسیم اکرم کو وسیم بھائی کہہ کر گیندیں بدلنے کا الزام لگانے والوں کو کیا جواب دیا۔بھارتی پیسر محمد شامی نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق کرکٹرز اور وہاں کے کچھ فینز وسیم اکرم کے سمجھانے کے باوجود اگر نہیں سمجھے تو ہاتھ جوڑوں گا اور یہی کہوں کہ بس کرو۔
ورلڈکپ فائنل کی شکست کے 2 روز بعد ایک انٹرویو میں آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے ٹاپ وکٹ ٹیکر کہتے ہیں کہ شاید عقل کام نہیں کررہی ان کی،یاپھر وہ سمجھتے ہیں کہ بائولنگ وہی ہوگی جو وہ کریں گے،میرا ماننا ہے،وقت پر جو چلے،وہی بائولر ہے۔
محمد شامی کہتے ہیں کہ کبھی گیندوں کی تبدیلی کا الزام۔کبھی مختلف کلرز کی گیندوں کی باتیں،اب یہ کوئی عام کرکٹر کرے تو سمجھ میں آتی ہے لیکن اس لیول کے سابق پلیئرز کریں تو یہی کہوں گا کہ یار معافی دو۔اوپروالا جسے چاہتا ہے۔نوازتا ہے۔
شامی نے کہا کہ وسیم بھائی نے اپنے ٹی وی شو کے ایک پروگرام میں سمجھایا بھی تھا کہ آئی سی سی بالیں کیسے دیتی ہے۔کیسے باکس آتا ہے اور بال ملتی ہے۔