کراچی،کرک اگین رپورٹ
کس نے 100 ٹیسٹ مکمل کرنے نہیں دیئے،کس نے ریٹائرمنٹ پر مجبور کیا،اگر اب آفر ہو تو کیا جواب،اظہر علی نے سچ اگل دیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے انکشاف کیا ہے کہ 97 ٹیسٹ میچزکھیلنے کے بعد 100 میچز کا سنگ میل عبور کرنا ایک خواہش تھی،اہم بات تھی لیکن ٹیم اور بورڈ کے اندرسے کچھ ایسی حرکات ہوئی تھیں کہ میں نے سوچا کہ عزت کے ساتھ پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے لوں۔ایک نجی ٹی وی چینل میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ احساس دلایا گیا میں 100 میچز کیلئے کھیل رہاہوں ،ملک کیلئے نہیں تو میں سائیڈ پر ہوگیا۔مجھے سری لنکا اور انگلینڈمیں غلط ڈراپ کیا گیا،پھرکیا کرتا۔وسیم اکرم نے کہا ہےکہ یہ کون لوگ تھے جو یہ حرکات کررہے تھے۔اظہر علی نے کہا ہے کہ جو بھی تھے،میرے لئے عزت مقدم تھی۔
اظہر علی نے کہا ہے کہ آج اگر مجھے کوئی،حتیٰ کہ پی سی بی بھی کہے کہ ریٹائرمنٹ واپس لے لوں اورسو ٹیسٹ میچز مکمل کروں یا 3 ٹیسٹ اور کھیل لوں،میں کبھی یہ آفر قبول نہیں کروں گا۔محمد حفیظ نے لقمہ دیاہے کہ کیریئر داغدار ہوجائے گا،یہ وہی مائنڈ سیٹ ہے جو تھامسن اور ایلن کو کوچز رکھ کو کروڑوں کی تنخواہ چلادے گا لیکن کسی پاکستانی عبداللہ کو رکھتے ہوئے چند لاکھ بھی دینا گوارا نہیں کرے گا۔