کراچی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 9 پلے آف میں کون کس کے مقابل ہوگا،باقی 2 میچز کے ممکنہ نتائج،سلطانز کیلئے کیا خطرات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس 9 میں پلے آف کی 4 ٹیمیں کنفرم ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ایک بات دیکھنے لائق ہوگی کہ کونسی ٹیم کس نمبر پر رہتی ہے۔
اس وقت تک ملتان 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،اسلام آباد یونائیٹڈ 11 پوائنٹس ک ساتھ دوسرے اور پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کےساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
باقی میچز
کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی،11 مارچ 2024 ،رات 9 بجے
ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،12 ماچ،رات 9 بجے
کوئٹہ کا نیٹ رن ریٹ منفی میں ہے۔
اب اگر پیر کی رات پشاور زلمی کراچی کوہرادے تو رواں سیزن میں پہلی بار ملتان سلطانز پہلی پوزیشن سے محروم ہوگا اور پشاور ٹاپ پر آجائے گا۔اگلے روز ملتان کے پاس موقع ہوگا کہ وہ کوئٹہ کو ہراکر واپس اپنی پوزیشن بحال کرے۔
آسان الفاظ میں دیکھتے ہیں کہ ظاہری طاقت کے تناظر میں کل کراچی پشاور سے ہارسکتا ہے تو پشاور زلمی 11 پر سٹے کرے گا،اسی طرح کوئٹہ ملتان سے ہارسکتا ہے تو ملتان کی پہلی،اسلام آباد کی دوسری پوزیشن،پشاور کی تیسری اور کوئٹہ کی چوتھی رہتے گی لیکن اگر
کل کراچی کنگز کو پشاور زلمی ہرادے اورایسے ہی ملتان کوئٹہ سے ہارے تو کیا ہوگا۔نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے سے پشاور 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،کوئٹہ 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ملتان 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور اسلام آباد 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہوگا۔اگر ان 2 میچزمیں سے ایک نتیجہ اور ہوا تو پھر ملتان شاید ٹاپ 2 میں رہ جائے۔
زلمی اور گلیڈی ایٹرز کی شکست کا مطلب ہوگا کہ ملتان اور اسلام آباد کا پلے آف میچ ہوگا۔ان میں سے ایک کی شکست اور ایک کی فتح کا مطلب یہ ہوگا کہ ملتان کے ساتھ فاتح ٹیم پلے آف کھیلے گی،ان میں سے دونوں کی فتوحات کا مطلب یہ ہوگا کہ ملتان پلے آف میچ کی بجائے ایلیمنٹری ون کھیلے گا،یہ ایک تاریک لمحہ ہوگا۔