لندن،کرک اگین رپورٹ
معین علی نے اچانک ریٹائرمنٹ کیوں لی،مزید کیا کرنے جارہے،تفصیلات آگئیں،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کے آل رائونڈر معین علی نے 37 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔کہتے ہیں کہ اپنے حصہ کا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے 68 ٹیسٹ،138 ون ڈے اور92 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔انہوں نے 6678 رنز کے ساتھ بیٹ رکھ دیا۔366 ٹوٹل وکٹیں لیں۔
معین علی کو اس ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا گیا تھا،اس کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کردیا۔
آل رائونڈر نے آخری بار ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے اس سیمی فائنل میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی جہاں بھارت سے گیانا میں شکست ہوگئی تھی۔فرنچائز کرکٹ جاری رکھیں گے اور مستقبل میں کوچنگ کرنا چاہیں گے۔معین علی نے اپنا پلان بھی بتادیا۔