ممبئی،کرک اگین رپورٹ
پریٹی زنٹا اور نوجوان بھارتی کرکٹر کس لئے بنے پارٹنرز،جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا اور بھارت کے ابھرتے ہوئے کرکٹر شبمان گل پارٹنر بن گئے لیکن کیسے۔یہ جاننا بھی ضروری ہے۔
آئی پی ایل موہالی فرنچائز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے بھارتی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ مل کر آسٹریلوی بزنس مینوں مارک سیلر اور ڈیک اسمتھ کی مدد سےایک نئی جم چین میں سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ اکتوبر میں بھارت میں شروع ہوگی، اس کا مقصد کرکٹ کو فٹنس کے ساتھ جوڑتا ہے، جس میں ہفتے کے تمام ایام میں کرکٹ تربیت سہولیات کو جامع جم سہولیات کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔اگلے سالوں میں بھارت کے 300 مقامات پر اس کی شاخیں کھلیں گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں کی ملاقات ایک فٹنس پروجیکٹ کے لیے ہوئی۔ 49 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے ایکس پر گل کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ہیلو، میں اپنے نئے پروجیکٹ کو آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔جہاں کرکٹ فٹنس سے ملتی ہے۔