ممبئی،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ونر مگر سبکدوش کوچ راہول ڈریوڈ کابھارتی بورڈ سے اڑھائی کروڑ روپے لینے سے کیوں انکار،سبکدوش ہونے والے بھارتی ہیڈ کوچ اور ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے ونر کوچ راہول ڈریوڈ نے بھارتی بورڈ کی جانب سے 2.5 کروڑ کے اضافی بونس کو مسترد کیا ہے۔
ڈریوڈ نے کہا ہے کہ میں ہوں یا میرے اسسٹنٹ اور معاون کوچز۔سب برابر ہیں،سب کو برابر معاوضہ ملنا چاہئے۔بھارتی بورڈ نے ورلڈ ٹی 20 جیتنے پر 15 رکنی ٹیم کیلئے 5 کروڑ فی کھلاڑی انعام کا کا اعلان کیا،ساتھ میں رول ڈریوڈ کو بھی 5 کروڑ دینے کا اعلان کیا لیکن کوچنگ سٹاف کو اڑھائی کروڑ اور سلیکٹرز کو 1 کروڑ فی ممبر دینے کا کہا تھا۔
اب راہول ڈریوڈ نے اضافی رقم لینے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ میں بھی اڑھائی کروڑ کا حقدار ہوں یا بورڈ سب کیلئے 5 کروڑ کا اعلان کرے۔